کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نئی ووٹرز فہرستوں پر کرانے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی ، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کی درخواست منظور کرلی۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹہ میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو پرانی ووٹر لسٹوں پر ہی ہوں گے، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ الیکشن کے انعقاد کیلئے اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن نئی ووٹر فہرستوں پر کرانے کی استدعا کی تھی۔