اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی وزیر کامرس سید نوید قمر کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر کو خود یا زریعہ وکیل ڈی ایم او آفس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا ہے کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ترقیاتی سکیموں کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے وفاقی وزیر سید نوید قمر نے 7 جنوری کو سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان کے دورے پر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔