کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام 15 جنوری کو بلے پر مہر لگا کر اپنی حقیقی آزادی کا اعلان کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ کراچی 15جنوری کو رجیم چینج سازش کے کرداروں اور مصنوعی نظام کو مسلط کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے بلے پر مہر لگا کر اپنی حقیقی آزادی کا اعلان کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اکٹھے ہونے والوں کا ایک ساتھ شکار کریں گے: اسد عمر
انشاء اللہ کراچی 15 جنوری کو رجیم چینج سازش کے کرداروں اور مصنوعی نظام کو مسلط کرنے کی کوشش کو مسترد کر کے بلے پر مہر لگا
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 11, 2023
کر اپنی حقیقی آزادی کا. اعلان کرے گا #کراچی_کپتان_کا