لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیداواری سیکٹر پہلے ہی بند ہے، اب گیس بھی مزید مہنگی کی جا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہر دن اس ملک کے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے باعث پیداواری سیکٹر بند ہو رہا ہے، اب گیس بھی مزید مہنگی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت کے خرچے عمران دور کے ساڑھے 3 سال سے زائد ہیں، مسرت چیمہ
مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف خوردنی تیل کا بحران سر اٹھا رہا ہے، پاکستان کو ارادی طور پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔