واشنگٹن : ( دنیا نیوز ) امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی سیکرٹری دفاع نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف سے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔