سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا

Published On 14 January,2023 12:00 pm

‏اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا۔

کازلسٹ اور ججز روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 5 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، ‏بنچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔

‏بنچ نمبر دو میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہونگے، ‏بنچ نمبر تین جسٹس سردار طارق، جسٹس امین الدین اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔

‏بنچ نمبر چار میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہونگے جبکہ ‏بنچ نمبر پانچ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔