لاہور: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے وزیر خزانہ کو حالیہ کامیاب بیرونی دوروں پر مبارکباد دی اور معیشت میں بہتری کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلے کبھی نہیں آئے تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں، یہ صرف چند ناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اقتصادی ٹیم معیشت کی بہتری کی کوششیں کررہی ہے اور آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔