وزیر خزانہ نے کمرشل بینکوں میں پڑے ڈالرز پر قبضہ کی افواہوں کو مسترد کر دیا

وزیر خزانہ نے کمرشل بینکوں میں پڑے ڈالرز پر قبضہ کی افواہوں کو مسترد کر دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومتی کمرشل بینکوں میں پڑے ڈالرز پاکستانی شہریوں کی ملکیت ہیں، حکومت عوام کے ڈالرز تک رسائی حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے جان بوجھ کر بے بنیاد مہم شروع کی گئی ہے، عوام ایسے بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کو نظر انداز کر دیں، پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری لانے کی جانب بڑھ رہا ہے۔