لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا اور فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔