اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی ڈونرز کانفرنس کے شرکاء کو سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریزیلینٹ پاکستان عالمی کانفرنس میں سیلاب متاثرین کا کیس دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا، سیلاب سے تباہی کے بعد بحالی، تعمیر نو اور ریکوری کے حوالے سے جامع پلان دوست ممالک اور ترقیاتی شراکت داروں کے سامنے رکھیں گے۔
Leaving for Geneva today to co-host International Conference on Resilient Pakistan along with UN Secretary General. Will take the opportunity to present the case of flood victims before the world. I will also throw light on steps my govt has taken for relief & rehabilitation. 1/3
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 8, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اہم بنیادی ڈھانچے، زندگی، روزگار اور معیشت کی بحالی کیلئے عالمی فنڈنگ اہم ہے، انسانیت دنیا کی تاریخ میں ایک موثر نکتہ ہے، ہمارے آج کے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی تشکیل کریں گے، سیلاب اور تباہ کن بارشوں سے لاکھوں پاکستانی متاثر ہوئے ہیں اور وہ یکجہتی کے منتظر ہیں جو انہیں دوبارہ بہترین تعمیر کی طرف لے جائے گی۔
Humanity is at an inflection point in world history. Our actions today will shape the resilient future for our succeeding generations. Millions of Pakistanis affected by unprecedented devastation look for compassion & solidarity to build back better. 3/3
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 8, 2023