کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور ممبر سندھ اسمبلی عدیل احمد کو گرفتار کر لیا گیا، اس سے پہلے پی ٹی آئی ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق عدیل احمد کو شاہ فیصل تھانے میں رکھا گیا ہے، عملے نے الزام عائد کیا کہ عدیل احمد نے ڈیوٹی پر مامور عملے سے بیلٹ پیپر چھینے کی کوشش کی، بیلٹ پیر ڈی آر او آفس سے چھینے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لے لیا گیا
پولیس نے عملے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عدیل احمد کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔