پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے سٹاف نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کے سٹاف کے حوالے کر دی۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا سٹاف نے 10 بجے وزیراعلیٰ کے سٹاف سے سمری وصول کی۔
حسب وعدہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کرکے گورنر کو ارسال کردی گئی ہے ۔ انشاء اللہ دو تہائی اکثریت حاصل کرکے قائد عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بنائے گئے ۔ pic.twitter.com/aAg43LTwCk
— Mahmood Khan (@IMMahmoodKhan) January 17, 2023
اس سے قبل وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے بعد گورنر کے پی کو بھیجی تھی، گورنر خیبر پختونخوا 48 گھنٹے میں سمری منظور کر کے دستخط کریں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے دستخط نہ کرنے کی صورت میں 48 گھنٹے کے بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی، خیبرپختونخوا میں اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں انتخابات کرانا ہوں گے۔