لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) نے این اے 193 راجن پور ون سے نوجوان عمار لغاری کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ نشست جعفر خان لغاری کی دسمبر 2022ء میں وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ڈیرہ غازی خان میں ان کی زراعت کے شعبے اور عوامی بہبود کے لئے کام کی بنیاد پر کیا گیا، تعلیم مکمل کرنے کے بعد عمار لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں زراعت کے شعبے میں ماحول دوست جدید اور تخلیقی رجحانات متعارف کروائے جس سے علاقے میں زراعت کو ترقی ملی۔
عمار لغاری نے ڈی جی خان اور راجن پور میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی کام کیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے باصلاحیت پڑھے لکھے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں آگے لانے کی سوچ کے تحت عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔