کراچی : جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے حلف اٹھانے سے قبل ہی متحرک

Published On 20 January,2023 05:56 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے کامیاب ہونے والے نمائندے حلف اٹھانے سے پہلے ہی حرکت میں آگئے۔

جناح ٹاؤن اور ملیر میں جماعت اسلامی کے نمائندے اسامہ اور سعد اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے متحرک ہوگئے، گلیوں میں تعمیراتی کام کے دوران گیس لائن پھٹنے کا نوٹس لے لیا۔

کامیاب نمائندوں کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے لوگ منتخب ہوچکے ہیں اب چائنا کٹنگ نہیں ہوگی، صفائی کا عملہ گلیوں میں نظر آئیگا، آوارہ کتوں کا بھی فوری بندوبست کیا جائے گا۔ 

Advertisement