کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کے آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری سندھ سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کراچی کے علاقے کیماڑی میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا جہاں ان کا پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے آمنا سامنا ہو گیا۔
احتجاج تصادم میں بدلنے کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا، اس دوران پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، دنیا نیوز کا رپورٹر اور کیمرہ مین زخمی ہوئے۔