کراچی : کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار

Published On 20 January,2023 05:44 am

کراچی: ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔

ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ساجد سدوزئی نے مزید بتایا کہ ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Advertisement