لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اب یہ شوشہ چھوڑ رہے ہیں کہ اسمبلیوں کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے جو کہ سراسرغیر آئینی ہے، ہم انہیں اپریل میں جنرل الیکشن کے لئے مجبور کر دیں گے۔
امپورٹڈ حکومت مسلسل الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے. اب یہ شوشہ چھوڑ رہے کہ اسمبلیوں کی مدت بڑھائی جا سکتی ہے جو کہ سراسر غیر آئینی ہے. ہم انہیں اپریل میں جنرل الیکشن کے لیے مجبور کردیں گے. پچھلے 9 ماہ میں کرپشن مقدمات ختم کرنے کے علاوہ اس ٹولے نے کچھ نہیں کیا
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 20, 2023
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 9 ماہ میں کرپشن مقدمات ختم کرنے کے علاوہ اس ٹولے نے کچھ نہیں کیا۔