لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اسلام آباد جانا ہے خدشہ ہے کہ ایف آئی اے گرفتار کر لے گی، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کو فوری پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی 24 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما 24 جنوری تک متعلقہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں، واضح رہے شہباز گل کو اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے پر کیسز کا سامنا ہے۔