ریاض : (ویب ڈیسک )سعودی حکومت نے رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانی عازمین کا سفری شیڈول جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانی حجاج کیلئے فلائٹس شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
فلائٹس شیڈول کے مطابق پاکستان سےعازمین حج کی پہلی پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی جبکہ آخری پرواز کے لئے 22جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں مناسک حج کے اختتام پر سعودی عرب سے پاکستان کے لئے پہلی پرواز کی آمد2جولائی کو ہوگی اور آخری پرواز 2 اگست کو ہوگی۔
سعودی حکومت نے ریگولر اور چارٹرڈفلائٹس آپریٹرز کو سختی سےہدایت کی ہے کہ وہ سعودی قوانین کی پاسداری کو ہر قیمت پر ممکن بنائیں۔
گزشتہ برس حکومت نے سرکاری کوٹے پر قربانی کے ساتھ فی کس حج اخراجات 8 لاکھ 60 ہزار 177 روپے جبکہ قربانی کے بغیر 8 لاکھ 14 ہزار 807 کا اعلان کیا تھا تاہم حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کو کچھ رقم واپس بھی کی گئی تھی۔