لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے شدید مذمت کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مذمتی بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کل سویڈن میں احتجاج کے دوران قرآن کریم نذر آتش کئے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس مارچ میں ہماری حکومت کی کاوش کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن کے حوالے سے او آئی سی کی تائید یافتہ تاریخی قرارداد منظور کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے ذریعے اقرار کیا گیا کہ اسلام اور شعائرِ اسلام کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کو آزادی اظہار کا تحفظ حاصل نہیں۔
اس قرارداد کے ذریعے اقرار کیا گیا کہ اسلام اورشعائرِ اسلام کیخلاف نفرت انگیز اقدامات کو آزادئ اظہار کا تحفظ حاصل نہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 22, 2023