اٹک: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اس وقت 25 فی صد سے زیادہ مہنگائی ہے، آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی بڑھ کر 40 فیصد ہو جائے گی۔
فتح جنگ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں اسمبلیاں عمران خان نے توڑ دیں، اب ان سیٹوں پر الیکشن کرانا ہو گا، کے پی کے میں پی ٹی آئی کی بھرپور حکومت ہو گی، آپ کے ایم این ایز میدان میں نہیں آئیں گے۔
رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کو کہتے ہیں ریڈ لائن ہے، آپ صرف عمران خان کو الیکشن میں آنے دیں، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے، عمران خان ایک سوچ کا نام ہے، ہم سب یہاں عمران خان ہیں، ہر بچہ ہر نوجوان ہر بزرگ ہر خواتین عمران خان ہے۔