لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے محسن رضا نقوی کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نامزدگی کا فیصلہ متنازع قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حارث سٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے، الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے، فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔
حارث سٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے.میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیراعلیٰ بن سکتا ہے.الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے. الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 22, 2023