جھنگ: (دنیا نیوز) محسن رضا نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری کے بعد ان کے دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے گھر کے باہر جشن منایا گیا۔
محسن رضا نقوی کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر ہونے کے اعلان کے بعد انجمن تاجران کی جانب سے بھی ان کے گھر جشن منایا گیا، اس موقع پر خوشی میں ڈھول بجا رقص بھی کیا گیا۔
سید محسن رضا نقوی کی نگران وزیر اعلیٰ تقرری ہوتے ہی ان کے آبائی علاقے جھنگ میں انکی رہائش گاہ کے باہر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کا مبارکباد دینے کیلئے تانتا بندھ گیا۔