اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے نگران وزیر اعلیٰ بننے پر فارن ایجنٹ اور چندہ کھانے والے کو تکلیف ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کوتکلیف اصل تکلیف یہ ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں ہوئی، تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہوئی۔
محسن نقوی کے نگران وزیر اعلیٰ بننے پر فارن ایجنٹ اور شوکت خانم ہسپتال کے چندے کے 30 لاکھ ڈالر سے کاروبار کرنے والے عمران خان کو اصل تکلیف یہ ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق ہوئی، بزدار مسلط نہیں ہوا؟ پنجاب لوٹنے والو ! اب الیکشن ہوں گے، سلیکشن نہیں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 23, 2023
لیگی رہنما نے کہا کہ بزدار مسلط نہیں ہوا؟ پنجاب لوٹنے والو ! اب الیکشن ہوں گے، سلیکشن نہیں۔