عمران خان نے پاکستان کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: نواز شریف

Published On 23 January,2023 09:32 pm

لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ اور برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے ہاتھوں سے ہمارے ملک کو بچائے، عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کیلئے اچھا پیغام نہیں تھا، ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔
 

Advertisement