ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب میں دھند متوقع

Published On 26 January,2023 11:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں ، شمالی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

ترجمان کے مطابق آج کم سےکم درجہ حرارت کالام میں منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لہہ میں پارہ منفی 13، قلات منفی 11، چترال منفی 09 رہا، کوئٹہ میں منفی 08 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق استور، گوپس، پاراچنار 07 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بگروٹ، دالبندین، دیر اور مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement