ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، ڈپٹی کمشنر سے اثاثوں کی تفصیل طلب کر لی گئی۔
نیب پشاور کی جانب سے علی امین خان گنڈا پور سمیت ان کے خاندان جس میں والدین، بھائی اور بہنیں شامل ہیں کے اثاثوں کا ریکارڈ مانگ لیا، ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی کو انکوائری آفیسر مقرر دیا۔
نیب نے تحصیل کلاچی کے مختلف علاقوں کمانڈ ایریا، ہتھالہ، یارک، گومل زام اور سی پیک میں خریدی گئی جائیداد کی تفصیل طلب کر لی ہے۔