پشاور: (دنیا نیوز) داؤدزئی کے علاقہ میں گھر کے اندر ہونے والے دھماکے میں جواں سال شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔
دھماکے سے زخمی ہونے والے مجروح رفیع اللہ کے دونوں ہاتھ کٹ گئے اور چہرا جھلس چکا ہے، مجروح کو رشتہ دار زخمی حالت میں ہسپتال لے گئے۔
رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ مجروح کمرے کے اندر دھماکہ ہونے سے زخمی ہوا، مجروح کا تعلق افغانستان سے ہے۔
واقعہ سے متعلق ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ اور کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں، واقعہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، قبل از وقت کچھ بھی کہنا دشوار ہے۔