ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے کارکنان کو انتخابات کی تیاری کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کراچی کے 9 حلقوں پر انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے۔