لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیرصدارت میں اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے یا نہیں تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔
اجلاس میں ضمنی الیکشن کے حلقوں میں پہلے سے جیتے ہوئے امیدوران کو ٹکٹ دینا ہے یا ردوبدل کرنا ہے کے معاملات پر غور کیا گیا ہے۔
پارٹی قیادت کو اپنی اپنی تجاویز دو روز میں مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، ضمنی الیکشن کے حلقوں میں کس کو لانا ہے اور کس کو نہیں حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔