اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔