ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Published On 01 February,2023 08:41 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔
 

Advertisement