ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

Published On 27 January,2023 09:03 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں ، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے ۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں شدید سردی کے ڈیرے ہیں ، بالائی علاقوں میں پارہ منفی 6 تک گر گیا، برفباری سے بند وادی گریس شاہراہ بند ہوئے دو ہفتے مکمل ہوگئے ۔ 

ایس ڈی ایم اے مظفرآباد کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں شاہراؤں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، وادی لیپا شاہراہ آج شام تک بحال کردی جائے گی ، بالائی علاقوں میں شاہراہوں پر برف کی وجہ سے پھسلن زیادہ ہےلہذا شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سےکم درجہ حرارت کالام میں منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ، زیارت منفی12، لہہ منفی 11،چترال منفی 09 ریکارڈ استور،قلات منفی 08، کوئٹہ، مستونگ منفی 07ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ مسلم باغ،مالم جبہ منفی06، میرکھانی،دیر،دروش اورپشین میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیاہے ۔  

Advertisement