اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی اے نے تو ہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں وکی پیڈیا سروسز ڈی گریڈ کر دیں۔
پی ٹی اے کے مطابق مواد کو بلاک کرنے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا، پلیٹ فارم نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا، غیر قانونی مواد کی وجہ سے وکی پیڈیا کی سروسز ڈی گریڈ کر دی گئیں۔
حکام کے مطابق وکی پیڈیا کی سروسز کو فی الحال 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کیا گیا ہے، تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کر دیا جائے گا۔