سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

Published On 01 February,2023 05:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے دام بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر فی اونس ہوگئی،جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار500 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

قیمتیں بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی۔