ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

Published On 01 February,2023 12:38 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے جس سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 72 پیسے اضافہ ہوا ہے ، انٹربینک میں ڈالردوپہر بارہ بجے تک  267.17 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے ، ان 2 روز میں روپے کی قدر میں 4روپے 15 پیسے اضافہ ہوا ہے ۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام تک انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز سامنے آیا ہے۔
 

Advertisement