اسلام آباد : (دنیا نیوز) آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 72 پیسے سستا ہوا لیکن یہ سلسلہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 72 پیسے اضافہ ہوا لیکن جیسے جیسے دن ڈھلتا گیا روپے کی قدر بھی گھٹتی گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 268 روپے 83 پیسے رہا۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام تک انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے کمی دیکھنے میں آئی تھی ۔