کراچی: (دنیا نیوز) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم اور ہمارے قائدین کا واضح مؤقف رہا ہے کہ دہشگردوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اب تو تھریٹ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ملا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا یہ انکی خام خیالی ہے کہ انتخابات سے پہلے کسی بھی مہم سے جیت جائیں گے، سندھ کے انتخابات کی مثال لیں کہ تحریک انصاف کو بری طرح سے مسترد کر دیا گیا، انکا اپنا میئر کا میدوار اپنی یوسی ہی ہار گیا، آجکل بڑے مشکل حلات چل رہے ہیں اس کے ذمے دار بھی وہ ہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گندم موجود تھی، سبسڈی دیکر ایکسپورٹ کیا اور بعد میں مہنگے داموں امپورٹ کرنی پڑی، آج مشکل فیصلے مجبوری میں کرنے پڑ رہے ہیں، چاہے وہ پیٹرول کی قیمتیں یا مہنگائی ہو، موجودہ حکومت پوائنٹ سکورنگ نہیں بلکہ عملی کام کر کے ملک کو مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ناصر شاہ نے کہا کہ جب انکو سیاسی طریقے سے پارلیمینٹ سے نکالا گیا تب سے ہی یہ لگے ہوئے ہیں، کھوسہ صاحب کا بھی ان کی طرف سے نام دیا گیا، دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ نرم گوشہ عمران خان رکھتے تھے جس کی وجہ سے انہیں طالبان خان کہا جاتا تھا۔