آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اتحاد

Published On 30 January,2023 07:20 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اتحاد کر لیا جس کیلئے دونوں پارٹیوں کے درمیان معاہدہ بھی طے پا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سابق وزراء بیرسٹر افتخار گیلانی، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے جاوید ایوب اور بازل نقوی نے معاہدے پر دستخط کئے، مجوزہ معاہدہ چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر اور لیبر کونسلر کے امیدواروں کیلئے کیا گیا ہے۔

معاہدے کے مطابق مظفر آباد میں چیئرمین ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کا امیدوار ہوگا جبکہ وائس چیئرمین مسلم لیگ (ن) کا ہوگا، پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، ڈسٹرکٹ مظفر آباد میں کسان کونسلر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

معاہدے کے مطابق میونسپل کارپوریشن کیلئے میئر مسلم لیگ (ن) کا ہوگا، پیپلز پارٹی ڈپٹی میئر کیلئے امیدوار دے گی، لیبر کونسلر کیلئے مسلم لیگ (ن) اپنا امید وار نامزد کرے گی۔
 

Advertisement