بلاول بھٹو زرداری کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات

Published On 30 January,2023 06:43 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے تعمیری بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے تعلیم، معیشت، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Advertisement