تاشقند: (دنیا نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبکستان کے دار الحکومت تاشقند میں ترک ہم منصب میولت چاواشولو کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
ازبکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے 26 ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاک، ترکیہ قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران عالمی اور علاقائی اہمیت کے متعدد امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔