اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا ہے کہ عدالت کا نوٹس دیکھ کر عمران خان کا ذہنی توازن مزید بگڑ گیا ہے۔
عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ نوٹس آپ کو ملا ہے اب ثبوت پیش کریں، آصف علی زرداری ٹرائل کا سامنا کر کے عدالتوں سے باعزت بری ہوئے ہیں۔
بلاول زرداری کے ترجمان نے کہا کہ آپ کو صادق امین کہنے والے لوگ اب خود کٹہرے میں آ کھڑے ہوئے ہیں، عدالتوں کو ثبوت فراہم کریں یا آصف علی زرداری اور قوم سے معافی مانگیں۔