پشاور: (دنیا نیوز) پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی اعلیٰ سطح پر تبادلے شروع ہو گئے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، امداد بوسل کو ان کی جگہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے، امداد اللہ بوسل اس سے قبل سیکرٹری انڈسٹریل تھے۔
پنجاب میں بھی نگران حکومت بننے کے بعد چیف سیکرٹری، آئی جی سمیت اعلیٰ سطح پر تبادلے کیے گئے ہیں، ایک روز قبل ہی تمام محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل کر کے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔