بہاولپور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے ہمراہ بہاولپور کا تنظیمی دورہ کیا، اجلاس میں بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار سے تنظیمی عہدیداران اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ کارکن ہی جماعت کی اصل طاقت اور سرمایہ ہوتے ہیں، ایسی جماعت کا حصہ ہونے پر فخر ہے جس کی قیادت بھی شیر ہے اور کارکن بھی شیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو پارٹی کا کارکن سمجھتی ہوں، آپ کا ساتھ ہی پارٹی کی طاقت ہے، تنظیمی دوروں کا مقصد آپ سے مشاورت اور تجاویز کا حاصل کرنا ہے، تنظیمی جائزہ ضروری ہے تاکہ جماعت کی قوت میں مزید اضافہ ہو۔
— Rana Sanaullah Khan (@PresPMLNPunjab) February 2, 2023
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جدوجہد میں کارکنوں نے جتنا ساتھ دیا، ان کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی، آپ کو سننے آئی ہوں، آپ کی رہنمائی اور مشاورت سے آگے بڑھیں گے، پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جاﺅں گی، کارکنوں کی بات سننا ہی جمہوریت ہے۔