لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی شبیر گجر کے ڈیرے پر انویسٹی گیشن پولیس نے ریڈ کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کے ڈیرے پر اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا۔
شبیر گجر کے ڈیرے پر موجود افراد نے مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی، پولیس ریڈ کے دوران کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔
خیال رہے کہ رائے ونڈ تھانے میں خالد گجر اور اس کے بھائی شبیر گجر سمیت دیگر افراد کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔