کراچی : ( دنیا نیوز ) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے صوبائی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے اپنے دو امیدواروں کو فائنل کر لیا۔
کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دو نشستوں پر مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے تاہم دونوں رہنماء قومی اسمبلی کے کس حلقہ سے انتخاب لڑیں گے اس کا حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔
دوسری جانب کراچی میں قومی اسمبلی کی بقیہ 7 نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کے نام بھی آج فائنل کر لئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے27 جنوری کو قومی اسمبلی کے 33 حلقوں کیلئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جن میں کراچی کے بھی 9 حلقے شامل ہیں جبکہ شیڈول کے مطابق ان تمام حلقوں میں انتخاب کیلئے پولنگ 16 مارچ کو ہوگی۔