اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سینیٹر فرحت اللہ بابر نے 31 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔
سینیٹر فرحت اللہ بابرنے کہا ہے کہ ٹکٹ کے خواہش مند امیدوار 12 فروری تک درخواستیں ارسال کریں، درخواست صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہو گی۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ درخواست کے ساتھ 40 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ ارسال کیا جائے، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے امیدوار زرداری ہاؤس اسلام آباد کے پتہ پر درخواستیں ارسال کریں۔
فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے امیدوار بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر درخواستیں ارسال کریں۔