ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے سے منایا جا رہا ہے

Published On 05 February,2023 08:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) کشمیر اور پاکستان، دو قالب، یک جان ہیں، کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنے کرتے نہتے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم لیے قوم آج یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔

پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والے منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اور صبح 10بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالی گئی، جس میں کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے۔

دوسری جانب لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،ڈیرہ بگٹی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں کی گونج سنائی دی۔

مختلف مقامات پر ہونے والی تقریبات میں مقررین نے بھارتی مظالم بند کرنے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

Advertisement