اسلام آباد: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی کشمیر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہ گزشتہ 75 سال سے بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے، ہمارا ایک مطالبہ ہے کہ حق خودارادیت دیا جائے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے پاکستانی قوم بھارتی افواج کے ظلم و جبر کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منا رہی ہے لیکن گزشتہ 75 سالوں سے بھارت مظالم کی نئی داستان رقم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر سال پاکستانی عوام کی جانب سے ایک مضبوط پیغام دنیا کو دیا جاتا ہے لیکن کب تک ہم یہ دن بنائیں گے کشمیریوں کو اب آزادی ملنی چاہیے۔
مشعال ملک نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی عدالت میں بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے۔