پشاور: (دنیا نیوز) صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی، گورنر اور نگران وزیر اعلیٰ نے مشاورت کے بعد یوم اظہار یکجہتی کشمیر کی صوبائی تقریب چاردیواری کے اندر منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یوم اظہار یکجہتی کشمیر کی مرکزی صوبائی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں چاردیواری کے اندر منعقد کی جائے گی، تقریب میں گورنر حاجی غلام علی، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان سمیت سیاسی، سماجی و سرکاری شخصیات شرکت کریں گے۔
اس حوالے سےگورنر غلام علی کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی و پاسداری سب کی ذمہ داری ہے، صوبہ کے عوام کا تحفظ اور امن و امان یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدر آمد انتہائی ضروری ہے۔